اشتہار

جرمنی: بے روزگار افراد کیلئے خوشی کی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں موجود بے روزگار افراد کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وفاقی جرمن کابینہ کی جانب سے مہنگائی کے باعث 2024ء میں بے روزگار افراد کے لیے مالی الاؤنس بڑھا کر 563 یورو ماہانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالغ افراد جو کسی شریک حیات یا پارٹنر کے ساتھ رہتے ہیں ان کے لئے یہ مالی ادائیگی بڑھا کر 506 یورو ماہانہ کر دی جائے گی۔

گزشتہ فیصلے کے مطابق ملنے والے 451 یورو ماہانہ کے مقابلے میں یہ اضافہ تقریباً 12 فیصد بنتا ہے، جس سے ملک میں تقریباً پانچ ملین افراد فیضیاب ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

ان اصلاحات کے بعد اس نئے منصوبے Bürgergeld یعنی ”شہریوں کے لیے رقم“ کے تحت بے روزگار افراد کے لیے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حساب سے رقم کی ایڈجسٹمنٹ پہلے کے مقابلے میں کافی زیادہ تیزی سے کی جا سکتی ہے۔ اس کا مقصد بے روزگار افراد کو بہتر پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی بھی ہے۔

7سے 14 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے یہ مالی مدد 348 یورو سے بڑھا کر 390 یورو ماہانہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح چھ سال تک کی عمر والے بچوں کی وجہ سے ملنے والا ماہانہ الاؤنس 318 یورو فی کس سے بڑھا کر 357 یورو ماہانہ کر دیا جائے گا۔

بچوں والے شہریوں کے لیے بھی فوائد میں اضافہ کیا جائے گا۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں والے خاندانوں کے لیے 2024 میں فی بچہ ماہانہ الاؤنس 420 یورو سے بڑھ کر 471 یورو ہو جائے گا۔

بے روزگاری کے باعث ملنے والی مالی امداد میں اضافے کے متوازی، پناہ کے متلاشی افراد کو ملنے والے مالی فوائد بھی مہنگائی کی شرح کی نسبت سے سالانہ بنیادوں پر ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

سماجی امور کی وفاقی وزارت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پناہ کے متلاشی افراد کو 228 یورو ماہانہ کی رقم خوراک، رہائش، ہیٹنگ یا کپڑوں جیسی بنیادی ضروریات پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ 182 یورو کی اضافی رقم نقد اخراجات کے لیے بھی فراہم کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں