جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

جرمنی نے تارکینِ وطن بچوں کی تعلیم کے لئے 8،500 اساتذہ بھرتی کرلئے

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی نے تارکینِ وطن بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے 8،500 اساتذہ بھرتی کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی 16 وفاقی ریاستوں میں لگ بھگ دو لاکھ تارکین وطن بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 8،264 خصوصی کلاسز کا اہتمام کیاگیا ہے۔

جرمنی کے مقامی ذرائع کے مطابق ملک کے طول و عرض میں اس مقصد کے لئے 8،500 اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

جرمنی کی ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق رواں سال سوا تین لاکھ اسکول جانے کے قبل بچے ہجرت کرکے جرمنی آچکے ہیں جس کے سبب یورپ میں دوسری جنگ عظیم کےبعد مہاجرین کااب تک کا سب سے بڑا بحران پیدا ہورہا ہے۔

جرمنی کے تعلیمہ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اسائلم کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد پانچ گنا زیادہ ہے اوراسکول اوران کی انتظامیہ اس بحران سےنمٹنے کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی لہذا اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں