تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان

برلن: جرمن حکومت نے بھارت کو کوروناوائرس کی ‘ریڈ لسٹ’ سے نکالنے اور سفری پابندی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے بھارت سمیت دیگر چند ممالک کو بھی کورونا وائرس کی ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر انہیں سفری نرمی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری پروازوں کے ذریعے جرمنی آسکیں گے۔ جرمن حکومت کی ریڈ لسٹ سے کل بھارت، نیپال، روس، پرتگال اور برطانیہ نکل جائیں گے۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کی بگڑتی صورت حال کے باعث جرمنی نے بھارت پر فضائی پابندی عائد کی تھی لیکن اس دوران قرنطینہ پالیسی کے تحت جرمنی شہریوں کو بھارت سے اپنے ملک واپسی کی اجازت تھی۔

سفری پابندی میں توسیع، پروازیں کب سے بحال ہوں گی؟

دوسری جانب بھارت نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کررکھی ہے۔ 31 جولائی تک بین الاقوامی پروازیں بھارت آسکیں گی اور نہ ہی اڑان بھرنے دیا جائے گا ہاں البتہ خصوصی فلائٹس بحال رہیں گی۔

تاہم مال بردار طیارے اور بھارتی سول ایوی ایشن کی جانب سے منظور شدہ پروازوں کو اس حکم سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح اندرون ملک فلائٹس بھی آپریٹ ہوتی رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -