جرمنی نے پاکستان سے بطور سیاح آنے والے مسافروں کے لیے شینگن وزٹ ویزا حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ اس کےلیے بینک اسٹیٹمنٹ بھی درکار ہوگا۔
اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ شینگن ریاست کا وزٹ کرنا چاہتا ہے تو درخواست اس ملک کے قونصل خانے میں جمع کرائی جائے گی جس ملک میں درخواست گزار سب سے زیادہ مدت گزارنے کا خواہشمند ہے۔
شینگن ریاستوں کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے لیے متعدد تقاضے پورے کرنا ہوتے ہیں، اس میں فنڈز کا ثبوت بھی دینا ہوتا ہے جس سے ظاہر ہو کہ درخواست دہندہ یورپی ملک میں اپنے قیام کے اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔
بینک اسٹیٹمنٹ، ایک دستاویز جو ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پاس کسی بھی شینگن ملک میں قیام کے لیے کافی مالی وسائل ہیں، یہ اسٹیٹمنٹ 30 دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق، جرمنی میں قیام کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے کم از کم یومیہ مطلوبہ رقم 45 یورو ہے، اگر کوئی درخواست دہندہ جرمنی میں 90 دنوں تک رہنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس کے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم 4,050 یورو یا اس کے مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔
3 فروری 2024 تک ایک یورو 289.41 روپے کے برابر ہے، اس کا مطلب ہے کہ درخواست دہندہ کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 1.2 ملین روپے ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ شینگن ریاستوں میں اس وقت 27 رکن ممالک آتے ہیں، یہ تمام ممالک جو یورپ میں واقع ہیں، ان میں آسٹریا، بیلجیم، چیک ریپبلک، کروشیا، ڈنمارک، ایسٹونیا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز شامل ہیں۔ ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووینیا، سپین، سویڈن، اور سوئٹزرلینڈ بھی شامل ہیں۔