پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

‘خرید و فروخت پر پکی رسید لیں، ہم انعامات دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ شوکت ترین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب آپ خریدوفروخت کرنےجاتے ہیں تو پکی رسید لیا کریں آپ لوگ پکی رسید مانگیں گے ہم آپ کو انعامات دیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ جو تجربہ پاکستان میں ہو رہا ہے یہ اور ملکوں میں بھی ہوا ہے ٹیکس کلچرکےفروغ کیلئےاقدامات اٹھائےجارہےہیں جرمنی میں ٹیکس دیئےبغیرکوئی نمائندگی نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کی 22کروڑ آبادی میں سے20لاکھ افراد ٹیکس دیتےہیں جولوگ انکم پرٹیکس نہیں دیتے اس کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ریٹیلرز عوام سےٹیکس لیتےہیں اورایف بی آرمیں ٹیکس نہیں دیتے ریٹیل کی سیلز20 ٹریلین سے زائدہے اقدامات کےذریعےرواں مالی سال6 ٹریلین روپےحاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ پکی رسیدکی ڈیمانڈجب تک نہیں کرینگےٹیکس نہیں آئےگا ریٹیلرکےساتھ پوائنٹ آٖف سیل لگاتے ہیں پکی رسید سیدھی ایف بی آرکےپاس جاتی ہے یہ ایک اچھی چیزہےجس سےایف بی آر کو معلوم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریٹیل میں 20 ٹریلین کی سیل ہوتی ہے ملک کیسے آگے بڑھےگا کرنٹ خسارہ 12 سے 13فیصد ہے، یقین دلاتےہیں کہ ہم دکانداروں کو ہراساں نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں