تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہالی ووڈ اسٹار ‘نتالی پورٹ مین’ نے رنبیر کپور کی بے عزتی کردی

ممبئی : ہالی ووڈ ‘تھور’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نتالی پورٹ مین نے اداکار رنبیر کپور کی سرعام بےعزتی کردی۔

ہالی ووڈ اسٹار سے بے عزتی کا انکشاف بولی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے بھارت کے نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2016 میں وہ امریکی شہر نیویارک میں تھے، ایک روز وہ نیویارک کی سڑکوں پر دوڑتے ہوئے اپنے ہوٹل کی جانب جارہے تھے کہ اچانک انہیں راستے میں ہالی ووڈ اسٹار نتالی پورٹ مین نظر آئیں۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ وہ تنالی کو دیکھ کر واپس پلٹے اور دوڑتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار کے قریب آکر بولا ‘ایک تصویر ایک تصویر’ مگر جواب میں بے عزتی ملی اور نتالی پورٹ مین نے ‘گیٹ لوسٹ’ کہا اور آگے بڑھ گئیں۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا کیوں کہ جب اداکارہ نے انہیں ‘نکل جاؤ’ کہا تو وہ اس وقت رو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘اداکارہ کے ‘نکل جاؤ’ کہنے پر میں نے انہیں پسند کرنا نہیں چھوڑا، آج بھی اگر وہ مجھے سڑک پر کہیں مل جائیں تو میں دوبارہ ان سے تصویر لینے کا تقاضہ کروں گا’۔

Comments

- Advertisement -