تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

گاڑی رجسٹریشن کروانے کیلئے قطار میں لگنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا

اسلام آباد : ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلیے آن لائن طریقہ کار متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل اب انتہائی آسان ہوگیا ہے، اب نئی گاڑی رجسٹریشن کے بغیر فروخت نہیں کی جاسکتی، شوروم مالکان دن میں جتنی گاڑیاں فروخت کریں گے وہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن کے نمائندے کو مطلع کریں جس کے بعد نمائندے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کی رجسٹریشن کریں گے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم خان نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جتنے بھی رجسٹرڈ ڈیلرز، شو رومز اور لوکل گاڑیاں بنانے والے ہیں، انہیں پابند کیا ہے کہ اگر آپ گاڑی بیچ رہے ہیں تو اپنے گاہک کو بتائیں کہ ہم آپ کی گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے کیونکہ ہم لوگوں کو گھر بیٹھے سہولت دے رہے ہیں اور دوسری جانب ہم ان کو پابند کررہے ہیں کہ کوئی بھی گاڑی شوروم سے رجسٹریشن کے بغیر نہ نکلے بلکہ ادھر ہی رجسٹرڈ ہوجائے۔

بلال اعظم نے کہا کہ اس سے عوام کو سہولت یہ ملے گی کہ لوگوں کو بار بار آنے اور قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس کی وجہ سے ان کا وقت ضائع ہوتا تھا۔

اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ ایک تو پہلے سے ہم نے آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم بھی دیا ہوا ہے اور اب بھی بینک لیز اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا جتنا بھی عمل ہے ہم درخواست گزاروں یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ گھر بیٹھے ہمارا فارم فل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جب صارف فارم فل کرتے ہیں تو سسٹم آپ کو بتاتا ہے کہ کن اوقات میں کونسا کاونٹر خالی ہے اور پھر آپ سے پوچھتا ہے کہ ان اوقات میں سے کس وقت آنا چاہتے ہیں۔

اس میں آپ اپنا وقت منتخب کرتے ہییں پھر جب آپ آتے ہیں تو آپ کو روٹین والے کاونٹرز پر نہیں جانا پڑتا بلکہ آپ اپنے منتخب کردہ وقت میں ہی اس مخصوص کاونٹر پر جاتے ہیں۔

اسی طرح ہمارا یہی طریقہ کار شوروم کےلیے بھی ہوگا، شوروم والوں کی اگر روزانہ دو یا تین گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں تو انہوں نے ہمارے نمائندوں کو فون کرنا ہے جس کے بعد ہماری ٹیم شوروم جاکر جتنی بھی گاڑیاں ہیں انہیں وہیں موقعے پر رجسٹر کرے گی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے کہا کہ اس میں اضافی فیس ہے کیونکہ ہم نے نادرا سے کچھ سہولیات لی ہوئی ہیں جیسے پی او ایل اور ان کی گاڑیاں ہم استعمال کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -