اشتہار

کوہلی کا کیچ چھوڑنے کے بعد آسٹریلیا کا سیمی فائنل کھیلنا مشکل ہے، گھمبیر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق جارح مزاج بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے کوہلی کا کیچ ڈراپ کرکے خود کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرلیا ہے۔

اسپورٹس شو کے دوران میزبان نے گوتم سے سوال کیا تھا کہ کیا انڈین ٹیم سے پہلا میچ ہارنے کے بعد آسٹریلین سائیڈ کے لیے ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنا مشکلا ہوجائے گا؟ جس پر سابق بھارتی اوپنر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے میچ میں اس طرح کیچ ڈراپ کرنا کینگروز کے لیے کافی نقصاندہ ثابت ہوگا۔

بھارت کے خلاف پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ ایک مرحلے پر انڈین ٹیم کی تین وکٹیں محض دو رنز پر گر چکی تھیں۔ تاہم اننگز کے آٹھویں اوور میں مچل مارش نے کوہلی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے گوتم گھمبیر نے کہا کہ اگر بھارت کے 10 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوتے یا 20 کے اسکور پر چا وکٹیں گر گئی ہوتیں تو میزبان سائیڈ کافی دباؤ میں آجاتی۔ کوہلی جیسے بیٹر کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے ہدف کو حاصل کرنا کافی مشکل ہوجاتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ کیچ چھوڑ کر نہ صرف آسٹریلیا میچ ہار گیا بلکہ ممکنہ طور پر انھوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا موقع بھی کھو دیا ہے۔

سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایسا ٹورنامنٹ ہے کہ اس ڈراپ کیچ کی وجہ سے آسٹریلیا ٹاپ فور فائنلسٹ ٹیموں سے باہرہو سکتا ہے۔ بھارت سے ہارنے کے بعد آسٹریلیا کے لیے ٹاپ سائیڈز کے خلاف بقیہ میچز جیتنا ضروری ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ مچل مارش کی جانب سے کیچ چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی نے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں