شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
اداکارہ نے بیٹی کی تصویر کو مسکرانے والی ایموجی سے چھپایا ہوا ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے شوہر اہلیہ کے ماتھے پر پیار کررہے ہیں۔
غنا علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جس لمحے بچے کی پیدائش ہوتی ہے اسی لمحے ماں بھی پیدا ہوتی ہے، اداکارہ نے بیٹی کا نام ’فائجہ عمیر‘ لکھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ہماری لیے خوشی کا لمحہ آخرکار آہی گیا، یہ ہم دونوں کے لیے بہترین لمحہ ہے، بیٹی ایک بہترین تحفہ ہے جس کی نعمت سے ہمیں نوازا گیا ہے۔
غنا نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ غنا علی کی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اداکارہ نے شوہر پر تنقید کرنے والے صارفین کو کھری کھری سنا بھی دی تھیں۔
غنا علی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر انہیں مداحوں کی جانب سے ہر قسم کے کمنٹس کا سامنا ہوتا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ غنا علی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویا ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔
View this post on Instagram