تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

افغان صدور کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

کابل: افغان صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اقتدار میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں معاہدے پر دستخط کا اعلان اور اقتدار میں شراکت داری کی تصدیق کی گئی۔

اشرف غنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ معاہدے کے تحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ہوں گے اور ان کی ٹیم کے ممبران کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: طالبان افغان صدر کے سامنے ڈٹ گئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ عبد اللہ عبداللہ کی جماعت کے اراکین کو کون سی وزارتیں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ افغانستان کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ  نے گذشتہ برس ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعدمارچ 2020 میں دونوں رہنماؤں نے صدر کے عہدے کا علیحدہ علیحدہ حلف اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کے خاتمے کیلئے نئی حکومت سے شراکت کو تیار ہیں، زلمےخلیل زاد

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور اُن کی جماعت نے وزات خارجہ اور وزارت خزانہ میں دلچسپی ظاہر کی تھی البتہ افغان صدر نے اس حوالے سے صاف انکار کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -