تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’گھر والوں سے چھپ کر یہاں رہنا پڑے گا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں شازیل شوکت (رمشا) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم (ماہیر)، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر شامل ہیں۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی زین بیگ، انمول بلوچ، عالیہ علی، عمران اسلم اور شازیل شوکت اور رئید عالم کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ 46ویں قسط میں دکھایا گیا کہ رمشا بہن ماہ نور کی مخالفت کے باوجود ان کے دیور ماہیر کے ساتھ گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور ماہیر کی دوست کے گھر رکنے چلی جاتی ہیں۔

رمشا ماہیر سے پوچھتی ہیں کہ ’ہم یہاں پر کب تک رہیں گے؟‘ ماہیر بتاتے ہیں کہ ہم یہاں دو سے تین دن رہیں گے کل میں اپنے سارے دوستوں کو فون کردوں گا پھر ہم دونوں کورٹ میرج کرلیں گے، ہمیں کوئی الگ نہیں کرسکے گا۔‘

47ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’ماہ نور شوہر سے کہتی ہیں کہ فراز مرد اتنا بے حس کیوں ہوتا ہے وہ کچھ بھی کہنے یا کرنے پہلے یہ کیوں نہیں سوچتا کہ اس کی ایک غلطی اتنا بڑا وبال بن کر عورت کے لیے سارے راستے بند کردے گی۔‘

دوسری جانب بڑی بہن اریبہ کے شوہر ثقلین کہتے ہیں کہ زندگی میں میری کبھی اتنی بے عزتی نہیں ہوئی جتنی تمہارے اس گھر میں تمہاری بہنوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔‘

ماہ نور کہتی ہیں کہ شکایت تو ماہیر کے خلاف درج کروائی گئی تھی پھر ثقلین بھائی اس سب میں فراز کو شامل کیوں کررہے ہیں۔‘

ماہیر رمشا سے کہتے ہیں کہ ہمیں آج ہی نکاح کرنا ہوگا لیکن اس دوران ثقلین پولیس لے کر پہنچ جاتے ہیں جو ماہیر کو گرفتار کرلیتی ہے۔

’من آنگن‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -