تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کھڑکی کی صفائی کیلئے خاتون نے جان خطرے میں ڈال دی

بھارتی خاتون کھڑکی کی صفائی کےلیے بلندبالا عمارت سے باہر لٹک گئی، چند سیکنڈ کی ویڈیو نے ٹوئٹر پر دھوم مچا دی۔

گھر کی صفائی ستھرائی صحت زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے مگر گھر کی صفائی کیلئے جان کا خطرہ مول لینا بے وقوفی لیتا ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو صفائی کیلئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک خاتون کی ویڈیو بھارتی شہر غازی آباد سے سامنے آئی ہے جو رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر مقیم اور اپنے گھر کی کھڑکی صاف کرنے کےلیے بغیر کسی حفاظتی اقدام چوتھی منزل سے باہر لٹک کر کھڑکی صاف کررہی ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی 14 سیکنڈ کی ویڈیو نے صارفین کے اوسان خطا کردئیے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ کھڑکی کی صفائی جان سے زیادہ اہم نہیں ہے، کسی آلے کا استعمال کرکے بھی صفائی کی جاسکتی ہے، امید ہے یہ خاتون خیریت سے ہوں گی اور آئندہ ایسا خطرناک قدم نہیں اٹھائیں گی۔

خیال رہے کہ ایسی ہی ایک ویڈیو فریدآباد سے وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو رہائشی عمارت کی 12 ویں منزل کی بالکونی سے لٹک کر ورزش کرتے دیکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -