حرمین الشریفین انتظامیہ نے ایامِ حج سے پہلے غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ حرمین شریفین کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اونچا رہے گا، اس اقدام کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے دوران اسکے ٹکڑے کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
واضح رہے کہ اس سال 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق شاہ عبدالعزیز کی حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی حج کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حج کے راستوں اور ان کی حفاظت پر زبردست کنٹرول حاجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بنا۔