پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کبریٰ خان کے سامنے ’بھوت‘ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے سامنے حقیقت میں بھوت آگیا تھا۔

اداکارہ کبری خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اپنے کیریئر اور اس دوران پیش آنے والے اقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے زندگی کا ایک خوفناک واقعہ سنایا جو کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

- Advertisement -

کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹںگ کے لیے آزاد کشمیر گئی تھیں جہاں کمرے میں بھوت آگیا تھا، وہ کمرے میں بیٹھی ہوئی تھیں تو دیکھا کہ کوئی دوسری مخلوق باہر آئی ہے اور اس نے اداکارہ کی طرف دیکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں محسوس ہوا کہ کمرے میں کوئی ہے تو ڈرتے ڈرتے موبائل فون میں سورہ رحمن اور سورۃ البقرہ کی تلاوت لگالی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ کمرے کی دیوار کے ساتھ قبرستان تھا لہٰذا اب وہ جب بھی گھر سے باہر جاتی ہیں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونک لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں ’نور بانو‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں علی رحمان، زویا ناصر، صبا حمید ودیگر موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں