تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اسکول میں دوبارہ پراسرار مخلوق کی موجودگی؟ ویڈیو وائرل

ڈبلن: پراسرار مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سب خیالی باتیں ہیں تاہم ہمارے ارد گرد ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو ان واقعات کو سچا ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں 1828 میں قائم ہونے والے اسکول کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں جنات کی موجودگی ہے تاہم یہ بات انتظامیہ ماننے کے لیے تیار نہیں تھی۔

حال ہی میں اسکول کے اسٹاف ممبر نے جب احاطے میں لگے کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کی تو وہ خوف زدہ ہوگئے کیونکہ اس میں ایسی کچھ حرکات نظر آئیں جو غیر فطری تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی 1 منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے برآنڈے میں کوئی پراسرار مخلوق داخل ہوئی جس کے بعد اسکول کے بیگ دوسرے طرف سے خود بہ خود آتے نظر آئے۔

ویڈیو دیکھیں: ملائیشیا میں سڑک پر پراسرار مخلوق کا قبضہ

ایک موقع پر یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ہال میں رکھی گئی کرسی خود چلنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ دوسری طرف چلی گئی۔ ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسکول میں جنات کی موجودگی کو سچ قرار دیا۔

ویڈیو دیکھیں

قبل ازیں بھی اس اسکول کی ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی جس میں پراسرار مخلوق کی موجودگی میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -