جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پانی میں‌ چمکنے والی پُراسرار مچھلی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان نے حال ہی میں دریافت ہونے والی دو مچھلیوں کو عوامی نمائش کے لیے پیش کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر کاغوشیما میں واقع کیوشو کے ایکوریم میں ’ریز‘ (چمکنے والی مچھلی) کا جوڑا رکھا گیا ہے جسے دیکھنے کے لیے عوام بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔

ریز مچھلی کی جلد پانی میں جگمگاتی ہوئی نظر آتی ہے جس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اُس کی کھال میں سے شعاعیں نکل رہی ہیں، اسی بنیاد پر ماہرین نے اسے ’ریز‘ کا نام دیا ہے۔

مچھلی کی یہ قسم دیگر سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ اس کا سر گول جبکہ اس کے پنکھ بھی ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ پانی میں تیرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ’ریز‘ اپنا زیادہ تر وقت گہرے پانی میں ہی گزارتی ہے، ایکوریم میں بھی یہ تہہ میں ہی رہتی ہے۔

شعبہ حیاتیات کے ماہرین اس مچھلی کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 8 فٹ ہوتی ہے جبکہ جسم بالکل شارک کی طرح ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں