تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

گھوٹکی آپریشن کے دوران پولیس کا بڑا نقصان

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک اور پولیس جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے تھانہ کچو بندی ٹو کی پولیس نے کندھ کوٹ کے تھانہ غوثپور کے حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی، کارروائی کے دوران اوگاہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کردی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبد الرحمان وزیر موقع پر شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، پولیس کی موثر حکمت عملی کے باعث ڈاکو پسپا ہوئے اور گھنے جنگل میں فرار ہوگئے، واقعے کے بعد ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف طلب کرلی گئی ہے۔

فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد پولیس نے شہید اہلکار اور زخمی کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا۔

شکارپور آپریشن کی صورت حال

دوسری جانب ایس ایس پی شکارپور تنویرحسین تنیو کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے، ڈاکوؤں نےگھیرا تنگ محسوس کرتےہوئےایک مغوی کو چھوڑدیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوک ی جانب سے مغوی حافظ محمدطاہر کو ناپرکوٹ کی حدود میں چھوڑا گیا، حافظ محمدطاہر کو تھانہ چک کی حدودسے19رمضان کواغوا کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی شکارپور کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی سرکوبی تک آپریشن جاری رہےگا۔

Comments

- Advertisement -