ممبئی: معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ ایک بارپھر ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کی نظرہوگیا۔
ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا اپنی روایتی پاکستان دشمنی کے سبب پاکستانی فنکاروں اورگلوکاروں کواپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روکنے کے درپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد ایک بارپھرممبئی میں 29 جنوری کو ہونے والا پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روزشومنتظمین کی جانب سے استاد غلام علی اورکنسرٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیاتھا۔