تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کانگریس کے سینیئر رہنما مستعفی، اب کیا کرنے جارہے ہیں؟

نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کو سیاسی دھچکا لگا ہے جہاں پانچ دہائیوں سے پارٹی کے ساتھ منسلک مسلم رہنما غلام نبی آزاد پارٹی چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غلام نبی آزاد نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی پانچ صفحات پر مشتمل ایک مکتوب بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ” انتہائی افسوس اور انتہائی دل کی بات ہے کہ میں نے انڈین نیشنل کانگریس سے اپنی نصف صدی پرانی وابستگی کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کو خیرباد کہنے کے بعد غلام نبی آزاد ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ بیان دینے والا بی جے پی رکن اسمبلی پھر گرفتار

غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ نئی جماعت کے تشکیل کے لئے کانگریس اور دیگر جماعتوں کے سیاستدانوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور جلد ہی آپ مزید استعفے دیکھیں گے۔

ادھر آزاد کے استعفیٰ کے بعد دیوسر کولگام کے سابق ایم ایل اے محمد امن بٹ نے بھی کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق آزاد کا یہ فیصلہ کانگریس کے لے ایک بڑا دھچکا ہے، کانگریس میں لیڈرشپ کا ایک بڑا طبقہ گاندھی خاندان سے پارٹی کی قیادت چھڑوانے کی وکالت کرتا ہے تاکہ پارٹی میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا جاسکے۔

سونیا گاندھی نے حالیہ دنوں میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی دعوت دی ہے، تاہم گہلوت نے راہول گاندھی کو ہی صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔ جبکہ راہل گاندھی پارٹی کی قیادت سنبھالنے سے انکار کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -