تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غلام نبی آزاد نے راہول گاندھی کو نشانہ پر رکھ لیا

نئی دہلی: پانچ دہائیوں تک کانگریس سے وابستہ رہنے والے غلام نبی آزاد نے استعفی دیتے ہی راہول گاندھی کو نشانہ پر رکھ لیا۔

غلام نبی آزاد نے گزشتہ روز کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی تھی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات بیان کیں۔

جس میں انہوں نے کہا کہ راہو ل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی، کانگریس ان کی قیادت میں دو ہزار چودہ سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔

کانگریس نے بھی آزاد کے استعفی کو ان کی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے۔

آزاد کے استعفی کے فوراً بعد جموں و کشمیر سے کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے بھی اپنے استعفی پارٹی صدر کو روانہ کئے۔

حال ہی میں نامزد کئے گئے جموں و کشمیر کے کانگریس صدر وقار رسول وانی نے آزاد کے استعفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے سب سے پرانی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے سینیئر رہنما مستعفی، اب کیا کرنے جارہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ہی وہ آزاد سے ملے تھے لیکن انہوں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد جموں میں ایک عوامی جلسے میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وہ چار ستمبر کو جموں پہنچیں گے اور اگلے روز شہر میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں وہ اپنی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

Comments

- Advertisement -