اشتہار

‘باہر نکلو تو لوگ لوٹا کہتے ہیں’، منحرف رکن کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: خوشاب سے پی ٹی آئی کے منحرف رکن غلام رسول سنگھا نے بڑا اعتراف کر لیا۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مجھے صاحب کہتےہیں اور باہر نکلو تو لوگ لوٹا کہتے ہیں آپ لوگ بتائیں کیامیں صاحب کہلوانےکیلئے رہ گیا ہوں۔

- Advertisement -

غلام رسول سنگھا منحرف ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے اور ضمنی الیکشن میں غلام رسول سنگھا کے بھائی غلام حیدر سنگھا ن لیگ کے امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ منحرف ہونے پر ارکان کو لوٹا لوٹا کی آوازیں سنائی دیں گی لوگ انہیں لوٹا کہہ کر مخاطب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں