تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دانش وَر اور ادیب غلام سرور کا یومِ‌ وفات

غلام سرور پاکستان کے معروف کالم نگار، دانش ور اور دفاعی تجزیہ نگار تھے جن کا ایک حوالہ ادب بھی ہے۔ ان کی متعدد تصانیف شایع ہوچکی ہیں۔

غلام سرور 31 دسمبر 1928ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ وہ انگریزی، اردو اور علومِ اسلامی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہوئے۔

بعد ازاں پاک فوج کے ایجوکیشن کور سے وابستہ ہوگئے اور ترقی کی۔ کرنل (ر) غلام سرور نے درس و تدریس کے ساتھ اپنے کالموں کے ذریعے قوم کو مختلف معاملات پر آگاہی دینے اور حقائق کو منظرِ‌عام پر لانے کی کاوش کی۔ انھوں نے قلم کا محاذ سنبھالا اور تقدیرِ امم، مسافرِ حرم، پطرس ایک مطالعہ، مطالعہ اسلامیات جیسی کتابیں لکھیں۔

انھوں نے خود نوشت سوانح بھی تحریر کی جو ’’آئینہ ایام‘‘ کے نام سے شایع ہوئی۔

21 دسمبر 2009ء کو لاہور میں غلام سرور انتقال کرگئے تھے۔

حکومتِ پاکستان نے انہیں 1982ء میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا تھا۔

Comments

- Advertisement -