تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گیانی انفنٹینو تیسری بار فیفا کے صدر منتخب

دوحہ: فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو مارچ میں ہونے والے اگلے انتخابات کے واحد امیدوار کے طور پر سامنے آنے کے بعد عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی کی سربراہی میں مزید چار سال کی مدت پوری کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2023 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے صرف گیانی انفنٹینو  کی امیدواری ملی ہے۔ وہ میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد 2026 تک اس عہدے پر رہیں گے۔

گیانی انفنٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اگلے چار سال تک فٹبال کی اعلیٰ ترین تنظیم فیفا کے صدر رہیں گے۔

فیفا کے صدارتی انتحاب کیلئے بدھ کے روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی، کسی بھی امیدوار نے انہیں چیلنج نہیں کیا۔

واضح رہے کہ فٹ بال کے سابق صدر پلاٹینی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا آغاز ہوا  تو  گیانی انفنٹینو 2016 میں پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ جیت کر پہلی مرتبہ فیفا کے صدر منتخب ہوئے، اس کے بعد 2019 میں انہیں بلامقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔

جی 20 اجلاس میں گیانی انفنٹینو نے نے شرکاء سے کہا کہ آج میں پہلی بار عوامی طور پر بات کررہا ہوں، میں یہاں 200 سے زائد ممبران ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے فیفا کے صدر کی حیثیت سے ایک اور مدت کے لیے حمایت کی پیشکش کی ہے۔

گیانی انفنٹینو کا کہنا تھا کہ میں اگلے چار سالوں تک عالمی فٹ بال کمیونٹی کی خدمت کرنے کے قابل ہونے پر عاجزی اور اعزاز محسوس کررہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -