تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

30 ٹن وزنی آبی مخلوق ساحل پر آگئی، شہری سمندر کا رخ کرنے لگے (تصویر وائرل)

دہلی: بھارت میں 40 فٹ لمبی اور تیس ٹن وزنی وہیل مردہ حالت میں ساحل پر آگئی، شہری یہ خبر سنتے ہی مچھلی دیکھنے کے لیے سمندر کا رخ کررہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرار کے ساحل پر عوام کا رش لگ گیا، لوگ مردہ وہیل مچھلی کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں، شہری سیلفی بناتے بھی پائے گئے۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ وہیل کا جسم کافی حد تک گل چکا ہے۔

Giant Carcass of 40-ft-Long Whale Washes Ashore at Maharashtra's Mardes Beach, Locals Click Selfies With It

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مچھلی ماردس نامی ساحل پر مردہ حالت میں نمودار ہوئی، موسم کے سبب اور کافی دیر گزر جانے کے باعث وہیل ناقابل یقین حد تک گل چکی ہے اور تعفن اٹھ رہا ہے۔

متعلقہ انتظامیہ نے بتایا کہ وہیل اب اس حالت میں نہیں رہی کہ اسے اٹھایا جاسکے، ممکنہ طور پر اس کی موت اگست میں ہوئی اور سمندر کی تیز لہروں نے اسے اب ساحل پر پھینک دیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے مردہ مچھلی کو ساحل پر بھی دفنانے کا فیصلہ کیا ہے، فی الحال کوشش کررہے ہیں کہ وہیل کو کتے یا دیگر جانوروں کے حملوں سے بچایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -