تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لندن کی فضا میں ٹرمپ کا 20 فٹ اونچا غبارہ اڑانے کی اجازت مل گئی

لندن: امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہری انوکھا احتجاج کریں گے، جس میں 20 فٹ بلند ٹرمپ غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر اڑایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے 13 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر صدر ٹرمپ کی 20 فٹ بلند غبارہ اڑانے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی خب رساں کا کہنا تھا کہ 13 جولائی کو برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ملاقات کریں گی، لہذا غبارے کو برطانوی پارلیمنٹ اسکوائر پر ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے کے درمیان اڑایا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے غبارے کو نجی تنظیم کی درخواست پر صادق خان نے اڑانے کی اجازت دی ہے، نجی تنظیم کی جانب سے ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر ’ٹرمپ کو روکو‘ ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی شکل والے غبارے کی تیاری پر 20 ہزار امریکی ڈالر (24 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے، جسے فضا میں بلند کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے 10 ہزار برطانوی شہریوں نے دستخط کیے تھے۔

دوسری جانب ٹرمپ کی لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیورز نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -