پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بیلاروس کے صدر کو علامتی ’’نیوکلیئر منی بم‘‘ کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کو علامتی نیوکلیئر منی بم تحفے کے طور پر دیا گیا ہے اور یہ تحفہ وزیر دفاع نے پیش کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کو علامتی نیوکلیئر منی بم تحفے میں دیا گیا ہے اور یہ تحفہ وزیر دفاع وکٹر ہرینن نے ایک اجلاس کے دوران پیش کیا۔

وزیر دفاع نے اپنے صدر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1949 کو سوویت یونین میں تیار ہونے والا یہ پہلا منی ایٹم بم تھا۔

- Advertisement -

بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے حال ہی میں متنبہ کیا کہ ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں ان کا ملک ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا جس کو دنیا بھر بالخصوص مغربی ممالک میں تشویش کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بیلاروس یوکرین جنگ میں روس کا اتحادی ہے اور روس نے گزشتہ مئی میں اپنے ایٹمی ہتھیار بیلا روس کی سرحد پر منتقل کرنا شروع کیے تھے۔

بیلا روسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے گزشتہ دنوں روس میں بغاوت کو کچلنے میں بھی معاونت کی تھی جس پر روسی صدر پیوٹن نے اپنے بیلاروسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں