تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سردیوں کی سوغات : چکن کارن سوپ بنانے کا آسان طریقہ

سرد موسم کی آمد آمد ہے اور ان دنوں میں گرم کپڑوں کا استعمال یا ہیٹر کے سامنے بیٹھنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ جسم کو گرم رکھنے کے لئے خصوصی غذاؤں کا استعمال بھی ضروری ہے۔

سرد موسم میں گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں کے ساتھ ساتھ جسم میں گرمائش پیدا کرنے کیلئے مشروبات کا استعمال بھی بہت اہمیت کا حامل ہے جو بیرونی ٹھنڈ کو جسم پر اثر انداز ہونے سے محفوظ رکھتے ہے۔

ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جو کم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں، اس کیلئے سوپ بہت فائدہ مند ہے۔

سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پر موجود سوپ کے ٹھیلوں پر رش لگ جاتا ہے، اس کے علاوہ گھروں میں بھی لوگ شوق سے سوپ پیتے ہیں۔

موسم سرما میں چکن کارن سوپ بے حد مفید ہے لیکن ہر کوئی اچھا سوپ بنا نہیں پاتا، کسی کو یہ مشکل لگتا ہے جبکہ کسی کو اسے بنانا آتا ہی نہیں۔

ہم نے آپ کی اس مشکل کو آسان کردیا ہے، ذیل میں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ اپنے گھر میں سب کو یہ چکن کارن سوپ بنا کر پلائیں۔

اجزاء:
مکھن – ایک کھانے کا چمچ

کارن- ابلے ہوئے دو پیالے

لہسن پیسٹ – ایک چائے کا چمچ

چکن – 250 گرام بون لیس کٹی ہوئی

چکن اسٹاک – 4 کپ

پانی – 2 سے 3 کپ

نمک – حسب ذائقہ

کالی مرچ – ½ چائے کا چمچ

سویا ساس – ایک کھانے کا چمچ

سرکا – 2 کھانے کے چمچ

کارن فلور – 4 کھانے کے چمچ

انڈے کی سفیدی – 3 عدد

ترکیب:
فرائی پین میں مکھن ڈالیں بعد میں لہسن پیسٹ ڈال کردو منٹ کے لیے پکائیں، اب اس میں چکن شامل کریں اورتب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔

چکن اسٹاک اورپانی شامل کرکے اسے اچھی طرح ابال لیں۔ نمک اورکالی مرچ ڈال کرمکس کریں۔ پھراس میں سویا ساس اورسرکا ملاکر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔

آخرمیں کارن فلورمیں تھوڑا سا پانی ملائیں اورسوپ میں شامل کریں لیکن ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔ آخرمیں ابلے ہوئے کارن اورانڈے کی سفیدی مسلسل چمچہ چلانے کے ساتھ شامل کریں۔ اور اب گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -