زین ملک سے علیحدگی کے بعد فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جیجی حدید کے اہلخانہ ان کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے امریکا کی فلسطینی نژاد سپر ماڈل جیجی حدید اور پاکستانی نژاد زین ملک میں علیحدگی کی خبریں انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے ایک اور خبر جیجی حدید کے اہل خانہ سے متعلق سامنے آئی ہے، جس میں اہل خانہ نے دونوں کی علیحدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سپر ماڈل کے ساتھ کھڑی ہے۔
امریکی ماڈل جیجی حدید کا بیٹی سے متعلق اہم بیان
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیملی جیجی اور ان کی بیٹی ’خائی‘ کی حفاظت کرتی ہے جو کہ کچھ عرصے سے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں، لیکن فیملی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی ہے، اس لیے بہت سے لوگ نہیں جانتے تھے۔
سپر ماڈل اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے بہت قریب ہیں اور چاہے کچھ بھی ہو، وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔