ایڈم گلکرسٹ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 نے سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کر دی۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے بارے میں بتایا ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے ساتھ بات چیت میں گلکرسٹ نے ٹورنامنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
گلکرسٹ نے بتایا میرے خیال میں ہندوستان اور پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے جب کہ دوسری دو ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو میگا ایونٹ سے قبل بھارت کے خلاف تین میچوں سے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جب ہندوستان آئے گا تو جنوبی افریقا میں اپنی کوششوں سے بہت کچھ سیکھے گا، انہیں ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ سے پہلے تین میچز ملے ہیں اس لیے ان کے پاس مضبوط اسکواڈ تیار کرنے کا موقع ملے گا۔