اشتہار

گلگت بلتستان : وزرات اعلیٰ کا امیدوار اشتہاری ملزم نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

مردان : گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبرخان اشتہاری ملزم نکلے، وہ مردان پولیس کو مطلوب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں عدالت سے نااہلی کے بعد صوبے میں سیاسی بے یقینی بڑھتی جارہی ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیرِاعلیٰ کے عہدے کے امیدوار اپنے انتخاب سے قبل ہی متنازع ہوگئے وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبرخان اشتہاری ملزم نکلے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گلبرخان مردان پولیس کو مطلوب ہیں، مردان کی مقامی عدالت نے گلبرخان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلبرخان کے خلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی2015میں درج کی گئی تھی، گلبر خان کا22لاکھ روپے کا بینک چیک جعلی قرار پایا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مردان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم نے گلبرخان پر مقدمہ کر رکھا ہے، گلبرخان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت قائم تھی جو کہ وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے عدالتی فیصلے کے نتیجے میں نااہل ہونے کے بعد ختم ہوگئی۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی چند ماہ قبل تحریک انصاف کی حکومت گروپ بندی اور حزبِ اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کے باعث ختم ہوگئی تھی۔

بیرسٹر خالد خورشید کے بطور وزیرِ اعلیٰ نا اہل ہونے کے بعد تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم خان کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ راجہ اعظم بیرسٹر خالد خورشید کی کابینہ میں وزیرِ تعلیم تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں