اشتہار

دو لڑکوں نے فلمی ہیرو کی طرح آگ میں پھنسی لڑکی کی جان بچائی

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے ٹی وی سیریلز یا فلموں میں کئی بار ایسے مناظر دیکھے ہوں گے، جس میں ہیرو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہیروئن کو آگ سے بچاتا ہے لیکن یہ سب کچھ ماہرین کی نگرانی میں کیا جاتا ہے اور فائر سیفٹی کے مکمل انتظامات کیے جاتے ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں آگ میں بری طرح پھنسی ہوئی لڑکی کی جان بچانے کے لیے دو لڑکے حقیقت میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس کی جان بچاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

52سیکنڈ کی اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر ہیومن بیئنگ بروز نامی پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک عمارت کی گیارہویں منزل میں آگ لگی ہوئی ہے اور پورے فلیٹ سے بے پناہ دھواں نکل رہا ہے۔

- Advertisement -

اسی منظر میں ایک لڑکی کھڑکی میں آگ میں پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، دو لڑکے نیچے والے فلیٹ کی کھڑکی سے اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کافی دیر جدوجہد کے بعد دونوں افراد لڑکی کو کامیابی سے کھڑکی سے بحفاظت باہر نکال لیتے ہیں۔

آگ کے بیچ میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر لڑکی کی جان بچانے والے ان دو افراد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ہی اصل ہیرو ہیں۔

اب تک اس ویڈیو کو دو لاکھ 71 ہزار سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور ساتھ ہی صارفین ان دونوں لڑکوں کی ہمت کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں لڑکے واقعی ہیرو ہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ بہت خوب، آپ نے بہت بہادری کا کام کیا۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ ہر ہیرو شرٹ نہیں پہنتا کچھ آپ جیسے بھی ہوتے ہیں۔شاباش بھائی!

اسی طرح کچھ اور لوگوں نے اس منظر کو ناقابل یقین قرار دیا تو کسی نے لکھا کہ واقعی ان دو لڑکوں نے جس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر اس لڑکی کو آگ سے نکالا وہ قابل تعریف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں