کراچی: شہر قائد میں بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کے باعث ایک بچی کو اُس وقت ایک بڑے حادثے کا خدشہ لاحق ہو گیا جب وہ ملیر میں ایک کھلے مین ہول میں گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ایک سنگین حادثہ پیش آیا ہے، ملیر میں اسکول کی ایک ننھی طالبہ مین ہول میں گر گئی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ ملیر، کالا بورڈ ٹاؤن آفس کے سامنے پیش آیا، بچی کی خوش قسمتی تھی کہ موقع پر موجود ایک شخص کی جانب سے بروقت مدد کی گئی، شہری نے مین ہول کے اندر سے بچی کو نکالا۔
بے شرمی اور ذلالت کی انتہا، بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت سےاسکول جاتی بچی ملیر کالا بورڈ ٹاون آفس کے سامنے کھلے مین ہول کے اندر گرگئی کاش کوئی غفلت کے زمہ دار بے شرم عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرواکر اسے کیفرکردار تک پہنچاسکے ہے کوئی ؟@NaeemRehmanEngr @PSPPakistan @murtazawahab1 pic.twitter.com/OKJBILPAHH
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) October 4, 2022
اسکول یونیفارم پہنے بچی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی تھی، بچی کو جب نکالا گیا تو وہ شدید خوف زدہ تھی، بچی کے ساتھ موجود دیگر بچیاں بھی اس کی سلامتی کے لیے دعا مانگتی رہیں۔
ٹاؤن آفس کے سامنے کھلے مین ہول میں بچی گرنا ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔