جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

احتیاط کیجیے! دروازہ کھولتے ہوئے بچی کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیووائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گھر کے آٹومیٹک دروازے سے بچی لٹک گئی، والد نے بروقت بچی کو تھام کر بڑے حادثے سے بال بال بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو رہی ہے جس میں بچی کو اوپر جاتے دروازے کے ساتھ لٹکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو کے ذریعے بڑا سبق سیکھا جاسکتا ہے، گھر میں لگے کیمرے نے ان مناظر کو عکس بند کیا جس میں بچی کو آٹومیٹک دروازے کے ساتھ لٹک کر زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گھر کے مرکزی دروازے کو کھولنے کے لیے جب والد نے آٹومیٹیک دروازے کا بٹن دبایا تو گیٹ کی جالی کو پکڑے بچی صورتحال کو سمجھ نہ سکی اور جیسے جیسے دروازہ اوپر جاتا گیا بچی بھی اوپر اٹھتی گئی۔

جب دروازہ پورا کھلا تو والد کی نظر بچی پر پڑی جو دروازے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی والد نے فوری بچی کو تھام کر نیچے اتارا اور سے کسی بھی حادثے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں