اشتہار

ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے والی لڑکی کا خوفناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

سیلفی کا جنون ایک اور جان لے گیا۔ چلتی ٹرین کی ٹکر سے لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔

افسوسناک واقعہ سری نگر میں پیش آیا جہاں پیر کو سیلفی لینے کے دوران چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک 17 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

ٹرین نے لڑکی کو سری نگر اور بڈگام جنکشن کے درمیان اس وقت ٹکر ماری جب وہ ایک بچے کے ساتھ سیلفی لے رہی تھی۔

- Advertisement -

ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ چلتی ٹرین نمبر 09765 نے سری نگر – بڈگام کے درمیان KM نمبر 67/5 کے قریب نامعلوم خاتون کو ٹکر ماری جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں