تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے والی لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی

ممبئی: ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے والی لڑکی تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی۔

بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق انیس سالہ پرتیکشا ناٹیگر کانوں میں ائیرفون لائن ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک اُسے سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین دکھائی دی۔

تیزرفتار ٹرین کو دیکھ کر لڑکی کے اعصاب نے ساتھ دینا چھوڑ دیا اور وہ پلیٹ فارم پر چڑھ نہ سکی، اس دوران اُس نے بھاگ کر واپس جانے کی کوشش کی تو ریل کا انجن قریب آگیا اور اُسے زور دار ٹکر لگی۔

انجن کی ٹکر لگنے سے لڑکی پٹریوں پر منہ کے بل گری اور ٹرین اُس پر چڑھ گئی، اس دوران پلیٹ فارم پر کھڑے لوگ سمجھنے لگے کہ شاید لڑکی اب بچ نہیں سکے گی مگر جیسے ہی گاڑی رُکی تو وہ اٹھ کھڑی ہوئی اور وہاں موجود لوگ حیرانی سے اُسے دیکھنے لگے۔

جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے کی مثال اس لڑکی پر صادر آتی ہے کہ جب وہ کھڑی ہوئی تو اُس کے سر اور چہرے پر معمولی چوٹیں تھیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تاہم اسٹیشن انتظامیہ نے مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا اور اسپتال سے فارغ کردیا۔

اس ضمن میں بھارتی نیوز چینل نے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامنے سے آنے والی ٹرین کی رفتار کتنی تھی اور لڑکی کو کس قدر چوٹ لگنے کا خدشہ تھا۔

Comments

- Advertisement -