اشتہار

خوفناک واقعہ :‌لڑکی نے موبائل فون نگل لیا، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں ایک عجیب و غریب جان لیوا واقعہ پیش آیا جسے سن کر سب حیرت زدہ رہ گئے، لڑکی نے موبائل فون نگل لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں بہن بھائی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد بعد 18 سالہ بہن نے غصہ میں آکر موبائل فون ہی نگل لیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے جیسے ہی موبائل نگلا، موبائل نگلتے ہی لڑکی کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا اور الٹیاں ہونے لگیں تو گھر والے اسے فوری طور پراسپتال لے گئے۔

- Advertisement -

اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے لڑکی کا الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کیے لیکن اینڈوسکوپی یا لیپروسکوپی کے ذریعے فون کو محفوظ طریقے سے نہیں نکالا جاسکتا تھا۔ اس لیے سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد ڈاکٹروں نے دو گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد لڑکی کے معدے سے موبائل فون نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی حالت اب بالکل ٹھیک ہے اور اسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں