اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

ایمازون کی وجہ سے ایلیکسا نامی لڑکیاں مشکل سے دوچار! والدین کا کمپنی سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ای کامرس ویب سائٹ ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ نے ایلیکسا نام کی لڑکیوں کو مشکل میں ڈال دیا، مذکورہ نام کی لڑکیوں نے کمپنی سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ای کامرس کی معروف اور دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ایمازون سے ایلیکسا نامی لڑکیوں کے والدین نے بڑا مطالبہ کردیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ ایلیکسا کی وجہ سے ان کی بچیوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

والدین کا کہنا تھا کہ ایلیکسا سے متعلق لطیفوں یا مذاق کی انتہا ہوگئی ہے، ان کی بچیاں اب پریشان ہونے لگی ہیں کیوں کہ ایمازون کی ورچوئل اسسٹنٹ کا نام بھی ایلیکسا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیکسا نام کی لڑکیوں کے بہت سے والدین نے مشکل سے نجات کےلیے اپنی بچیوں کے نام تک تبدیل کردئیے ہیں جب کہ متعدد والدین نے ایمازون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ورچوئل اسسٹنٹ ایلیکسا کا نام تبدیل کرکے کچھ اور رکھے۔

واضح رہے کہ ایلیکسا کو ایمازون کی ایک ڈیوائس ایکو اور ایکو ڈاٹ کو چلانے کےلیے استعمال ہوتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں