تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

انسداد پولیو جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا عالمی اعتراف

اسلام آباد: پولیو کے خلاف جنگ میں برسرپیکار بل و میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے انسداد پولیو جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم بلو میلنڈا گیٹس کے سربراہ  نے پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف اور حکومتِ پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

بل گیٹس نے نیشنل ہیلتھ سروسز کی منسٹر سائرہ افضل تارڑ کو خط لکھا جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کا انسداد پولیس کی جنگ میں کردار قابل تعریف ہے، پولیس کی روک تھام کے لیے حکومت نے لاجواب اقدامات کیے‘۔

مزید پڑھیں: پولیو خاتمے سے متعلق پاکستان سےبھرپورتعاون جاری رہے گا،بل گیٹس

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ’پولیو کے مرض کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی گنجائش موجود ہے، شعبہ صحت میں خصوصاً ماں اور بچے کی صحت کے شعبے سے متعلق مزید اصلاحات پیدا کرنے کی تجاویز ملی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تکنیکی ٹیم تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے اس ضمن مٰں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا پاکستان کوجلد آگاہ کریں گے تاکہ مستقبل میں بھی پولیو کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے تعاون جاری رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پولیو کے خاتمے کے دہانے پر

بل گیٹس نے ٹم پیٹرسن کو پاکستان کے لیے تکنیکی معاونِ خصوصی مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ کا خواہش مند ہوں‘۔

واضح رہے کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کو انسداد پولیو کے لیے سالانہ 72 ارب روپے کی رقم فراہم کرتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -