جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی مزید کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1291ڈالرسے گھٹ کر1286ڈالرہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں150روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں130روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت71000روپے سے گھٹ کر70850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60872روپے سے گھٹ کر60742 روپے ہوگئی، پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پر مستحکم رہی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں