تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا کی عالمگیر وبا 2 لاکھ 34 ہزار انسانی جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری

کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 33 لاکھ 8 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 34 ہزار 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,308,231 افراد متاثر اور 234,105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1,042,608 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 2200 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 63,861 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 55 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 15 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 23,780 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت پر امریکی صدر کا غصہ ختم نہ ہو سکا

یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 27,967 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 75 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

برطانیہ نے ہلاکتوں میں اسپین اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 674 سے زائد مریض ہلاک ہوئے، اور وائرس اب تک 26,771 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 24,543 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 24,376 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار ہو چکی ہے۔

بیلجیئم میں 7,594 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,623 مریض، ایران میں 6,028 مریض، برازیل میں 6,006، نیدرلینڈز میں 4,795 افراد، چین میں 4,633 (گزشتہ 4 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کینیڈا میں 3,184، ترکی میں 3,174، سوئیڈن میں 2,586، میکسیکو میں 1,859، سوئٹزرلینڈ میں 1,737، آئرلینڈ میں 1,232، اور انڈیا میں 1,154، روس میں 1,073، پیرو میں 1,051، پرتگال میں 989، ایکواڈور میں 900، اور اسرائیل میں 222 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -