تازہ ترین

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد: غیر ملکی کرنسی ڈیفالٹ ریٹنگ، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ ‘سی پلی سے کم کرکے ‘سی سی سی مائنس‘ کر دی، اور اس کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور بیرونی کھاتوں کی بگڑتی صورتحال قرار دیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ امید ہےکہ پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ نواں اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا، ساتھ ہی فچ نےڈیفالٹ کےخطرات اورقرضوں کی ری شیڈولنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی کامیابی ٹیکس بڑھانے اور ایندھن مہنگا کرنے پر منحصر ہے، توقع ہے کہ پاکستان کےذخائر کم سطح پررہیں گے،اس سے پہلےفچ نے پاکستان کے ذخائرمیں معمولی اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

فچ نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورت میں پاکستان کو3.5ارب ڈالرز ملنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام کے باوجود پاکستان کو مزید5ارب ڈالرکاانتظام کرناہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کار تیار کرنے والی بڑی کمپنیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں

عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ انفلوز اور ایکسچینج ریٹ پر سے کیپ ہٹانےسےذخائر بڑھیں گے اور پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ4.7 ارب ڈالرہوسکتاہے جبکہ سال 2022 میں پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ17ارب ڈالرتھا۔

Comments

- Advertisement -