تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا کی پہلی ویکسین لگوانے والی خاتون کی عوام سے اہم اپیل

لندن: برطانیہ میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والی 90 سالہ خاتون نے برطانوی عوام سے بڑی اپیل کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے بعد 90 سالہ برطانوی خاتون مارگریٹ کینن ویکسین کی خوراک لینے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والی خاتون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم تباہ کن بیماری کو شکست دے سکیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مارگریٹ نے اپنی 91ویں سالگرہ سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل ویکسین لگوائی۔ شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ جدوجہد سے تیار ہونے والی ویکسین وسطی انگلینڈ کے مقامی اسپتال میں بذریعہ انجکشن دی گئی۔

مزید پڑھیں: تاریخ رقم: برطانیہ ویکسین استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

ویکسین لگوانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خاتون کو اسپتال سے نکلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

مارگریٹ کا کہنا تھا کہ ’میں ویکسین لگوانے اس لیے گئی کیونکہ یہ مفت تھی اور دوسرا یہ میری زندگی کا قیمتی ترین لمحہ تھا‘۔ انہوں نے ویکسین کے حوالے سے شک و شبہات رکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں ویکسین لگوا سکتی ہوں تو آپ بھی لگوا سکتے ہیں‘۔

کینن کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو آگے بڑھ کر خود ہی ویکسین لگوانا ہوگی تاکہ اس تباہ کن وبا کو شکست دے سکیں، میں خوراک لینے کے بعد اب اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزاروں گی‘۔

Comments

- Advertisement -