تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ویڈیو: انسان جیسے چہرے والی بکری کی پیدائش، لوگ دیکھنے کے لیے جوق در جوق پہنچنے لگے

مدھیہ پردیش: بھارت میں ایک غریب گھرانے کے ہاں بکری نے ایک ایسا غیر معمولی بچہ جنا ہے جس کا چہرہ انسان کے چہرے سے ملتا جلتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں انسان کے چہرے جیسے چہرے والا ایک میمنا دکھائی دیتا ہے، لوگ جوق در جوق اسے دیکھنے کے لیے امڈ پڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکری کا چہرہ عجیب طور سے انسانی چہرے سے مشابہت رکھتا ہے، اس ویڈیو کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے، جہاں ایک بکری نے ایک غیر معمولی شکل والی بکری کو جنم دیا۔

عجیب الخلقت میمنے کو جنم دینے والی بکری ودیشہ کی سرونج تحصیل کے سیمل کھیڑی گاؤں کے ایک دیہاتی نواب خان کی ملکیت ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میمنے کی دونوں آنکھیں ابھری ہوئی ہیں، اور ایک دوسرے کے قریب ہیں، اور گھنی سفید کھال سے گھری ہوئی ہیں، یہاں تک کہ بکری کے سر کی شکل نے بھی گاؤں والوں میں تشویش پیدا کی، جو بالکل انسانوں کی طرح ابھری ہوئی ہے۔

یہ خبر پھیلتے ہی گاؤں کے لوگ مویشی پالنے والے نواب خان کے گھر کے گرد جمع ہو گئے، یہ بھی انکشاف ہوا کہ نواب خان کے کسی جانور نے پہلی بار کسی بچے کو جنم دیا ہے۔

اصل ماجرا کیا ہے؟

جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ دراصل نوزائیدہ بکری ایک قسم کی بیماری کا شکار ہے، جو ہر 50 ہزار جانوروں میں سے ایک میں ہوتا ہے، یہ حالت عام طور پر مویشیوں میں پائی جاتی ہے لیکن بکریوں میں شاذ و نادر ہی ہوتی ہے۔

یہ حالت جانوروں کے سر میں غیر معمولی سوجن سے ہوتی ہے، جسے ’ہائیڈرو سیفالس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، جانوروں میں یہ حالت پیدائش کے وقت سے ہوتی ہے جب ماں میں یا تو وٹامن اے کی کمی ہو یا حمل کے دوران اسے غلط دوا دی گئی ہو، عام آدمی کی اصطلاح میں اس طرح کے جانور کے دماغ میں سیال کا جمع ہونا ہے۔

Comments

- Advertisement -