تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے موجد نے دنیا کو ٹیکنالوجی سے خبردار کر دیا

آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے موجد سمجھے جانے والے جیفری ہنٹن نے اپنی ہی ٹیکنالوجی کے عروج سے دنیا کو خبردار کر دیا۔

معروف کمپیوٹر سائنٹسٹ جیفری ہنٹن نے سرچ انجن گوگل سے ملازمت چھوڑ دی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر کی گئی اپنی تحقیق پر معذرت کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیفری ہنٹن نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی انسانی اندازوں سے کئی زیادہ خطرناک ہے، وہ ابھی زیادہ ذہین نہیں لیکن مستقبل میں انسان سے زیادہ ذہین ہو سکتی ہے، ہمیں اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اے آئی کے میدان میں کیے گئے اپنے کام پر پچھتاوا ہے، لیکن اگر میں اس ٹیکنالوجی پر کام نہ کرتا تو کوئی اور ضرور کرتا۔

جیفری ہنٹن نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گوگل میں کام کیا، لیکن اب نوکری چھوڑ دی تاکہ دنیا کو اے آئی کے خطرات سے بچانے کیلیے آگاہی پھیلا سکیں۔

دوسری جانب گوگل نے سافٹ ویئر انجینئر بلیک لیموئن کو بھی نوکری سے برطرف کر دیا۔ انہوں نے اے آئی پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ بلیک لیموئن کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی انتہائی حساس ہے۔

Comments

- Advertisement -