جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

دوستی میں محبت مل جائے تو۔۔۔۔گوہر رشید نے شادی سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے پیار اور محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ڈیجیٹل میگزین کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اداکار گوہر رشید نے محبت کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ فلموں میں نظر آنے والی عام رومانس احترام اور دوستی سے بڑھ کر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے محبت کو بہت فلمی بنایا ہوا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، کیوں کہ شادی کے چند سالوں کے بعد یا رشتے میں کچھ عرصہ رہنے کے بعد بڑی ذمہ داریوں کی وجہ سے اکثر محبت کم یا ختم ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

مداحوں کا گوہر رشید اور کبریٰ خان کو شادی کا مشورہ

گوہر رشید نے کہا کہ ’ محبت کے دو اہم ستون ہوتے ہیں، پہلی چیز یہ کہ محبت یا کسی بھی رشتے میں باہمی احترام کا ہونا ضروری ہے، دونوں ایک دوسری کی عزت کرتے ہوں، دوسری ہے دوستی،  اگر آپ کا رشتہ دوستی کا ہے تو پھر آپ کا رشتہ زندگی بھر قائم رہتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اگر کسی کی محبت فلمی قسم کی ہے تو وہ حقیقی محبت نہیں ہوتی، ایسی محبت صرف فلموں تک ہی موزوں ہوتی ہیں، حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا، حقیقی زندگی میں فلمی محبت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی‘۔

اداکار گوہر رشید نے کہا کہ ’’اگر دوستی میں ہی محبت مل جائے تو اس سے زیادہ خوبصورت چیز کچھ نہیں ہوسکتی ہے، اگر دوستی، عزت اور پیار یہ تینوں چیزیں مل جائے تو زندگی بہت اچھی گزرتی ہے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں