جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سونے اور ڈالر کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی  / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد 1337 ڈالر فی اونس تک پہنچی، بلین مارکیٹ میں اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 600 اور 514 روپے اضافہ ہوا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ 73ہزار 150 جبکہ 10 گرام کی قیمت 62 ہزار 715 روپے تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

اوپن مارکیٹ /ڈالرمہنگا

دوسری جانب کرنسی ایسوسی ایشن اور فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر1.50روپے  مہنگاہوا جس کے بعد انٹربینک میں قیمت 152.90 روپے تک پہنچی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر152 سےبڑھ کر153.50 روپےکا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 34  پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی بلند ترین سطح 152 روپے 90 پیسےپر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 451 ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ چار سیشنز میں انٹربینک میں امریکی کرنسی چار روپے تیس پیسے مہنگی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں