تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 07 ڈالر اضافہ کے بعد 1784 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافہ کے بعد 106000 روپے ہوگئی جو کہ ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

اسی طرح پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ کے بعد 90877 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق مالی سال 2019-2020 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، گزشتہ برس جون کی تیس تاریخ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تھی۔

Comments

- Advertisement -