جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سونے کی کان نے2 افراد کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے جزیرہ نما علاقے میں سونے کی کان میں اندوہناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے مشرقی جزیرے نما علاقے چٹکا میں سونے کی کان گرنے کا واقعہ بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے پیش آیا۔

کان گرنے کے وقت وہاں پانچ مزدو موجود تھے جن میں سے تین اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی ملبے سے باہر آگئے جبکہ دو ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے ملبے تلے دب کر مرنے والے دو مزدوروں کی لاشیں نکال کر انہیں اسپتال منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر تیس افراد پہنچے جنہوں نے ملبہ اٹھا کر غائب کرنے کی کوشش کی۔مقامی حکومت نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں