کراچی : بین الااقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایشیائی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافہ سے سونے کی فی اونس قیمت 12سو 66 ڈالر ہوگئی۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازعہ کے باعث ہے۔
عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اضافہ کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار371 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی خام تیل کی قیمت20 سینٹس کمی کے بعد 49 ڈالر فی بیرل ہوگئی، نارتھ برینٹ خام تیل24 سینٹس کمی کے بعد51 ڈالر 90 سینٹس میں فروخت ہورہا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔