جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

سونے کی قیمتیں مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / اسلام آباد: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1421 فی اونس تک پہنچ گئی البتہ مقامی بازاروں میں قیمتیں کم ہونے کے بجائے مستحکم رہیں۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز والے بھاؤ پر لین دین ہوا۔

- Advertisement -

پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 83 ہزار 950 جبکہ 10 گرام قیمت 71 ہزار 973 رہی، کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین گزشتہ روز کی قیمت پر ہوئی۔

یاد رہے کہ 19 جولائی کو سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا فی تولہ 650 اور دس گرام 557 روپے مہنگا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں